منقبت حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ



کبھی جس نےواصف کا جلوہ نہ دیکھا
نگاہوں نے اس کی اجالا نہ یکھا


انہیں ہر گھڑی تھی حضوری میسر
کبھی ان کی خلوت میں تنہا نہ دیکھا


نبی کا تقرب بھی تھا ان کو حاصل
زباں پر مگر اس کا چرچا نہ دیکھا


کرم جس پہ مولا علی کا ہو پیہم
کوئی ہم نے خوش بخت اتنا نہ دیکھا


نہ دیکھا دم جستجو ان سا غازی
شہید محبت بھی ایسا نہ دیکھا


طارق نہیں ہوں میں منصور لیکن
پر واصف کے پردے میں کیا کیا نہ دیکھا

0 comments:

Post a Comment