دل ہر قطرہ 2مارچ 2010


اگر عزت اور قوت بغیر کسی سبب کے میسر آرہی ہوٴ تو اسے غیب کے خزانوں سے ملنے والی ایک نعمت تصور کرنا چاہئے  اور اس نعمت کی قدرکرنا چاہئے ۔اگر اس نعمت کی ناقدری ہونے لگے تو انسان کو دوبارہ اسباب اور نتائج کے حوالے کر دیا جاتاہے ۔

انسان  کائنات کا میزان ہے ۔
انسان  کائنات کاانمول موتی
ہے۔کائنات کا اصل منظرانسان کی آنکھ سے نظرآتاہے  کہ انسان ہی اس کائنات کی کل نقد و نظر ہے۔

قناعت کی دولت رکھنے والا  دولت کی لالچ میں نہیں آتاہے ۔

غلام وہ ہے جو جبلّتوں کی قید میںہے۔
آزاد وہ ہے جو جبلّتوں کی قید سے آزاد ہے۔

ذات ایک نقطہ ہے  صفات   دائرہ


0 comments:

Post a Comment