دل ہر قطرہ 1مارچ 2010

معلوم پر غرور نامعلوم کی سرحد عبور نہیں کرنے دیتا۔

عقل کی پرواز میں عقل خود ایک بوجھ ہے انسان اپنے سفر میں بذاتِ خود ایک رکاوٹ بن جاتاہے۔

اَحدیت ِ نفس تعارفِ ذاتِ اَحدہے۔

زندگی کو میکانیت سے نکال کر روحانیت میں داخل کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ رستہ کسی انسان کے دل سے گذرتاہے۔

خالق جس پر رحم کرتاہے اسے اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کا موقع دیتا ہے اور جس پر غضب کرتاہے اسے مخلوق پر ظلم کرنے کی ڈھیل دے دیتاہے ۔
دراصل مخلو قِ خدا کا یہ حق ہے کہ اس پر رحم کیا جائے ۔ جو رحم نہیں کرتاوہ مخلوق کے حقوق غصب کرتاہے اور جو مخلوقِ خدا کے حقوق غصب کرتاہے وہ خالق کے غضب میں ہوتاہے۔

0 comments:

Post a Comment